پشاور، موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 7 جنوری تک توسیع کر دی گئی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے یہ فیصلہ موسم سرما کی شدت میں اضافہ اور اساتذہ کے الیکشن 2024ء کی تربیت میں مصروفیت کی وجہ سے کیا گیا۔ اس دوران تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں‌گے.
یاد رہے کہ اس سے قبل موسم سرما کی تعطیلات 31 دسمبر کو ختم ہو رہی تھیں۔

مزید پڑھیں:  نیب کیسز، نواز شریف کی درخواست پر سماعت 23مئی کو ہوگی