سیکورٹی پلان تشکیل

پشاور میں نیوایئر نائٹ کے حوالے سے سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا

ویب ڈیسک: پشاور میں نیو ائیر نائٹ اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈھائی ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
پولیس نے کہا ہے کہ نیوائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، کار ڈرفٹنگ اور مشتبہ افراد کیخلاف بلاتفریق کارروائی کریں گے۔
پشاور شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے، اندرون شہر میں بھی اہم مقامات پر ناکہ بندیوں پر کڑی نگرانی جاری ہے۔
پشاور میں سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ابابیل سکواڈ، سٹی پٹرولنگ، آر آر ایف، اے ٹی ایس، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، کیناین یونٹ کیساتھ ساتھ لوکل پولیس بھی سیکورٹی کو موثر بنانے کیلئے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔
شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے اہم بازاروں، شاہراہوں اور سڑکوں پر اضافی ٹریفک اہلکار بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔
تمام ڈویژنز میں ایس پیز کی نگرانی میں سپیشل ناکہ بندیوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔
نیوایئر نائٹ پر شہر کے تمام تجارتی مراکز، عبادت گاہوں، اہم اور حساس مقامات کی سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ :سمگلروں کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سب انسپکٹر سمیت4اہلکار زخمی