میڈیسن مارکیٹ

ہسپتالوں اور میڈیسن مارکیٹ میں انٹی ریبیز کا بحران

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکے سرکاری ہسپتالوں اورمیڈیسن مارکیٹ میں کتے کے کاٹے کے علاج کے انجکشن دستیاب نہیں جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کیلئے علاج کی سہولت محدود ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ سرکاری ہسپتالوں اور میڈیسن مارکیٹ میں کتے کے کاٹے کے علاج کے ٹیکے ایک مرتبہ پھرسے ختم ہوگئے ہیں، یہ سٹاک بھی گزشتہ برس خریدا گیا تھا اورجاری مالی سال کے دوران کوئی بھی نیا سٹاک خریدا نہیں گیاہے،
جس کی وجہ سے کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ لوگوں کو مہنگے داموں دوردراز شہروں سے ٹیکے خریدنے پڑ رہے ہیں۔
اس سلسلے میں محکمہ صحت نے بتایا کہ ایم سی سی لسٹ میں انٹی ریبیز کو شامل کیا گیا ہے اور بیشتر ہسپتالوں نے ضرورت کے مطابق آرڈر بھی جاری کردئیے ہیں،
لیکن دنیا کے زیادہ تر ممالک میں یہ انجکشن موجود نہیں اور بہت سے ہسپتالوں نے سپلائی آرڈر بھی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے نہیں دیاہے جس کی وجہ سے آئندہ تین مہینے تک سرکاری ہسپتالوں میں انٹی ریبیز کی سو فیصد موجودگی کا امکان نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں مسجد پر حملہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی