نئے سال کے آغاز پر

نئے سال کے آغاز پر اسرائیل کی غزہ پر بمباری، متعدد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اسرائیلی فورسز نے غزہ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کو گزشتہ ڈھائی مہینوں سے جہاں اسرائیلی جارحیت کا سامنا رہا وہیں نئے سال کے پہلے روز ہی صیہونی فورسز نے غزہ پر حملے کئے۔
دوسری طرف خان یونس شہر میں خوفناک زمینی لڑائی جاری ہے۔
اسرائیلی فورسز نے رات گئے مشرقی غزہ کے ضلع زیتون میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں مغازی کیمپ کے ایک گھر پر ڈرون بھی گرائے جس میں بچوں سمیت متعدد عام شہری زخمی ہوئے۔
نصیرت کے مہاجرین کیمپ میں ایک گھر پر کارروائی میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں:  چترال، تین دن جاری رہنے کے بعد کالاش فیسٹیول ختم