پہلا سورج

نئے سال کا پہلا سورج نئی امنگوں اور امیدوں کے ساتھ طلوع

ویب ڈیسک :پاکستان میں سال 2024ءکا پہلا سورج نئی امنگوں، امیدوں اور خوابوں کیساتھ طلوع ہو گیا۔
نئے سال کے آغاز پر مساجد میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں ‘شہری مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کے لیے پر امید ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ نیا سال نئی امیدوں، حوصلوں اور کامیابیوں کا سال ثابت ہو۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ نیا سال دنیا اور خاص طور پر پاکستان کے لیے امن، خیر اور برکت کا سال ثابت ہو، ان کے مسائل حل ہوں، مہنگائی اور بے روز گاری کم سے کم ہو۔
شہریوں نے دعا کی ہے کہ 2024 کا انتخابی سال خوشحالی اور خوشیوں کا وسیلہ بنے، ملک میں معاشی استحکام ہو۔

مزید پڑھیں:  ترک صدر کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کا امکان