غزہ کے تین کیمپوں

غزہ کے تین کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملے، 180فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ کے تین کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں مزید 180فلسطینی شہید ہوگئے.
میڈیا کے مطابق نئے سال بھی اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری جاری ہے۔
غزہ کے تین کیمپوں جبالیا، مغازی، نصیرات پر اسرائیلی طیاروں کے حملوں میں مزید 180 فلسطینی شہید ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کو نئے سال کے پہلے روز ہی صیہونی فورسز نے غزہ پر تابڑتوڑ حملے کئے جبکہ خان یونس شہر میں خوفناک زمینی لڑائی جاری ہے۔
علاوہ ازیں اسرائیلی فورسز نے غزہ کے ضلع زیتون میں شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی اور شہید ہوئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغازی کیمپ پر ڈرون بھی گرائے جس میں بچوں سمیت کئی عام شہری زخمی ہوئے.
نصیرات کے مہاجرین کیمپ میں ایک گھر پر کارروائی میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکس چینج میں استحکام ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ