فلسطینیوں کی حمایت میں ریلیاں

دنیا بھر میں نئے سال کے آغاز پر اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں نئے سال کے آغاز پر اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کیا گیا اور بے گناہ فلسطینیوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔
امریکا میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، واشنگٹن، نیویارک اور بوسٹن میں فلسطینی پرچم لہراتے لوگوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
غزہ میں جنگ بندی کیلئے آئرلینڈ میں مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی، اسی طرح ترکی کے شہر استنبول میں بھی ہزاروں افراد نے امریکی قونصل خانے کے سامنے احتجاج کیا۔
عراق میں غزہ کے شہدا سے اظہاریکجہتی کیلئے کرسمس ٹری کو کفن میں لپٹے بچوں سے مماثل اشیاء سے سجایا گیا۔

مزید پڑھیں:  افغان صوبہ بامیان میں فائرنگ ،3غیر ملکیوں سمیت 4افراد ہلاک