غزہ، اسرائیلی افواج کی 29 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

ویب ڈیسک: حماس اور اسرائیلی افواج کے مابین جاری جنگ میں مزید تیزی آ گئی۔ خان یونس میں اسرائیلی افواج اور فلسطینی مزاحمتی فورسز کے درمیان شدید زمینی لڑائی جاری ہے۔
اس دوران کئی اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں اور متعدد فوجی گاڑیاں، ٹینک تباہ کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اب تک حماس کے ہاتھوں غزہ کی زمینی لڑائی میں 29 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں جس کا انہوں نے خود اعتراف کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی افواج کے کئی جوان مارے جا چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، واٹر سپلائی سکیم کیخلاف ویلیج کونسل چیئرمینوں کا احتجاجی مظاہرہ