جنگ کے بعد اسرائیل غزہ پر قبضہ جمانے، حماس بھی ڈٹ گیا

ویب ڈیسک: غزہ پر جاری جنگ میں اب نیا موڑ آ گیا، اسرائیل غزہ پر قبضہ جمانے جبکہ حماس مقابلے کیلئَے تیار ہو گیا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا غزہ پر مستقل طور پر براہ راست کنٹرول ہو گا یا جنگ کے بعد اس علاقے کے مستقبل پر بات چیت کی جائے گی۔
اس حوالے سے اسرائیلی وزیر اوفیر اکونیس کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد فلسطینی اتھارٹی کو غزہ واپس نہیں آنا چاہیے کیونکہ یہ علاقے ہماری کنٹرول میں ہونگے۔ انہوں نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے گرد ایک سیکورٹی حصار قائم کیا جائَے تاکہ علاقہ کنٹرول میں رہے۔
دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اسرائیل کے جبری نقل مکانی کے منصوبے کو ناکام بنائیں گے۔ کسی صورت اپنا علاقہ خالی نہیں کرینگے۔
حماس کے مطابق عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو ان فاشسٹ پوزیشنوں کے خلاف بین الاقوامی قانون کے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ اب نئَ موڑ پر آ گئی، اب اسرائیل غزہ پر قبضہ جمانے کیلئے متحرک ہو گیا جبکہ حماس کسی صورت علاقہ خالی کرنے سے انکار کرتے ہوئے مقابلہ کیلئے تیار ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  جامعات کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی ایچ ای سی کے قیام کا فیصلہ