ہزاروں فوائد بخشتا ہے

’’سنہرا دودھ‘‘ جو انسانی صحت کو ہزاروں فوائد بخشتا ہے

ویب ڈیسک: سنہرا دودھ دراصل ہلدی ملے دودھ کو کہتے ہیں.
بھارت، پاکستان اور بنگلا دیش جیسے جنوبی ایشیائی ممالک میں اندرونی چوٹوں اور جسمانی درد کی صورت میں ہلدی ملے دودھ استعمال عام بات ہے لیکن اب اس قدیمی آیورویدک نسخے کا استعمال جرمنی اور دیگر یورپی ممالک میں بھی بڑھ رہا ہے۔
سنہری دودھ کے اجزاء اور خصوصیات
اس مشروب کی تیاری کیلئے پہلی چیز ظاہر ہے دودھ ہی ہے لیکن اگر آپ سبزی خور ہیں یا ’ویگان‘ یعنی گوشت، دودھ اور جانوروں سے حاصل کی گئی کسی بھی قسم کی مصنوعات استعمال نہیں کرتے تو ایسی صورت میں آپ سویا، بادام یا ناریل کا دودھ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
دوسری چیز ہلدی ہے جو اس مشروب کو سنہرا رنگ دیتی ہے۔
ماہرین کے مطابق ہلدی میں ایسا اینٹی آکسیڈینٹ پایا جاتا ہے جو سوزش ختم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں ہلدی نظام ہضم کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
کئی بار گولڈن مِلک نامی مشروب میں ہلدی کیساتھ ساتھ ادرک اور دارچینی بھی شامل کئے جاتے ہیں۔ ادرک کے بھی کئی طبی فوائد ہے اور اسے بھی قدیم چینی اور بھارتی طریقہ علاج میں کئی صدیوں سے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
سنہرا دودھ تیار کرنے کا نسخہ
مشروب کی تیاری کیلئے درج ذیل اشیاء درکار ہیں:
دودھ: 300 ملی لٹر
ہلدی: 1 چائے کا چمچ
شہد: 1 چائے کا چمچ
دارچینی: 1/2 چائے کا چمچ
ادرک: 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ: حسب ذائقہ
ناریل کا تیل: 1 چائے کا چمچ
دودھ کو ہلکی آنچ پر رکھیں تاکہ اس میں اُبال نہ آئے

مزید پڑھیں:  ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم میں‌رجسٹریشن تاریخ بڑھانے کا امکان