پشاور’ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون

ویب ڈیسک:ضلعی انتظامیہ پشاور نے ماحولیاتی آلودگی اور دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے بیشتر گاڑیوں کو جرمانہ اور سرکاری تحویل میں لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر لطف الرحمان اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اویس خان نے ٹریفک پولیس اور محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی افسروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے دھواں چھوڑنے پر 596 گاڑیوں کو موقع پر جرمانہ،24 گاڑیوں کو نوٹس جبکہ 21 گاڑیوں کو سرکاری تحویل میں لیا۔
ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کے مطابق پشاور میں کلین اینڈ گرین مہم زور و شور سے جاری ہے اورضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی متعلقہ محکمے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کررہے ہیں جبکہ اس مہم کے دوران آلودگی پھیلانے والے اینٹوں کے بھٹوں کیخلاف بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  ٹیکسز کا نفاذ :مالاکنڈ ڈویژن میں کل مکمل شٹرڈاؤن ہوگی