آئِی ایم ایف قرض پروگرام، پی ٹی آئی کا حمایت واپس لینے کا عندیہ

ویب ڈیسک: آئںدہ حکومت اور ملکی قرضوں کے حوالے سے آئی ایم ایف پریشانی کا شکار ہونے لگی۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف قرض پروگرام سے پاکستان تحریک انصاف اپنی حمایت سے دست برداری کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی ابتدائی قسط گزشتہ سال جولائی کے کہینے میں پاکستان کو دے چکی جبکہ رواں سال اپریل تک مزید ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنا باقی ہیں۔
آئِی ایم ایف قرض پروگرام کے تحت عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے اگلی قسط پاکستان کو دینے کے لئے 11 جنوری 2024 کو لیا جائے گا جسے ایگزیکٹو بورڈ کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔
بعدازاں، پی ٹی آئی کے موجودہ چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور پارٹی ترجمان رؤف حسن نے آئی ایم ایف کے نمائندوں سے بات چیت کی اور اپنے تحفظات ان کے سامنے رکھے۔
اس کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ آئِی ایم ایف قرض پروگرام سے پی ٹی آئی نے حمایت واپس لینے کا عندیہ دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی، نامعلوم مصلح افراد کی فائرنگ سے چنگ چی ڈرائیور بلال احمد جاں بحق