اپیلیں سماعت کیلئے منظور

عاطف خان‘ محمود جان‘ شہرام ترکئی و دیگر کی اپیلیں سماعت کیلئے منظور

ویب ڈیسک :الیکشن ٹریبونل پشاور میں کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف 150سے زائد اپیلیں دائر کردی گئیں ۔
ایکن کمیشن کے مطابق سابق صوبائی وزیر عاطف خان ‘سابق ڈپٹی سپیکر محمود جان ‘شہرام ترکئی‘سابق ایم پی اے افتخار مشوانی اور عبدالسلام آفریدی کی اپیلیں سماعت کے لیے منظور کرلی گئی ہیں ۔
حکام کے مطابق کاغذات نامزدگی کیخلاف اپیلیں 3 جنوری تک دائر کی جاسکتی ہے،الیکشن ٹربیونل 4 جنوری سے اپیلوں پر سماعت کریگا۔
الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد اپیلوں پر سماعت کرینگے‘ٹریبونل 10 جنوری تک اپیلوں پر فیصلہ جاری کریگا-

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی کی مالاکنڈ میں ٹیکسز کیخلاف شٹر ڈاؤن کی حمایت