سپریم کورٹ جانے کا اعلان

’بلے‘ کا نشان واپس:پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ کے ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لینے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوی امید ہے معاملے کو سپریم کورٹ ہی حل کرے گی، سپریم کورٹ بلے کا نشان بحال نہیں کرتی تو ہر امیدوار آزاد لڑے گا، کسی صورت الیکشن کے بائیکاٹ کی جانب نہیں جائیں گے۔
گوہر علی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی سے بلے کا نشان لینے پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہوگا، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے پارٹی سے انتخابی نشان واپس لینا اسے تحلیل کرنے کے مترادف ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ کرپشن اور ہارس ٹریڈنگ کی بنیاد رکھی جارہی ہے، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹوں کے معاملے پر ملاقات ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی