بم دھماکہ

باجوڑ:جے یو آئی امیدوار کی گاڑی پر بم دھماکہ‘ قاری خیر اللہ محفوظ رہے

ویب ڈیسک :باجوڑ میں جے یو آئی کے امیدوار کی گاڑی پر بم دھماکہ ‘ قاری خیر اللہ محفوظ رہے ۔
ضلعی پولیس آفیسر کے مطابق قاری خیر اللہ کی گاڑی کو گھر جاتے ہوئے برکمر کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم سے ٹارگٹ کیا گیا ‘ خوش قسمتی سے قاری خیر اللہ واقعے میں مکمل طور پر محفوظ رہے تاہم دھماکہ کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔
باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما قاری خیراللہ کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔
ڈی پی او نے بتایاکہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھاکہ واقعے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پرانے ہیں، انکوائری جاری ہے، فیصل ترکئی