زرتاج گل

زرتاج گل نے 9مئی واقعات پر معافی مانگ لی‘میڈیا کے سامنے آبدیدہ

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءاور سابق وفاقی وزیر زرتاج گل پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ‘9مئی کے واقعات پر معافی بھی معافی مانگ لی۔
زرتاج گل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ 9مئی کی مذمت کرانا چاہتے ہیں تو تیار ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بھائی کی لاش اٹھائی ہے ‘ میں شہید کی بہن ہوں، ہم شہیدوں کی بے حرمتی کیسے کرسکتے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہیں ، قوم سے معافی مانگتی ہوں
انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں، پاکستان کے لئے جان اور انا قربان ہے‘ لندن نہیں جاﺅں گی میں نے پاکستان میں ہی رہنا ہے،سبز پاسپورٹ اور سبز جھنڈا میرا فخر ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا شور شرابہ، ثوبیہ شاہد نے بجٹ کاپی پھاڑ دی