معمولی تکرار پر فائرنگ

پشاور:گلبہار میں معمولی تکرار پر فائرنگ‘ ایک شخص جاں بحق‘ راہگیر زخمی

ویب ڈیسک :تھانہ گلبہار کی حدود بانو گنج میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ‘ راہگیر زخمی ہو گیا ۔
واقعات کے مطابق گنج میں دکاندار اختر گل اور بازار کے دوسرے دکاندار سلمان کے ڈرائیور کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوا اس دوران بات فائرنگ تک پہنچ گئی جس میں بیچ بچاﺅ کرنے والا نور محمد عرف خان استاد اور راہگیر لیاقت گولی لگنے سے زخمی ہو گئے ۔
زخمیوں کو فوری طور ہسپتال لے جایا گیا تاہم مجروح نورمحمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ گلبہار عمر آفریدی نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کی فرار کی کوشش ناکام بناکر گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں سردار ولد منور شاہ اور سہراب ولد عبدلغفور ساکنان متھرا شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  غزہ کا انتظام:عرب ممالک نے اسرائیلی تجویز مسترد کردی