اپیل دائر

صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیل دائر

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل دائر کردی گئی ۔
پی ٹی آئی کی سرگرم رہنما صنم جاوید کے لاہور کے حلقہ این اے 119 اور 120 سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے جن کے خلاف انہوں نے عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔
صنم جاوید کے خلاف مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے کا مقدمہ تھانہ ماڈل ٹاو¿ن میں درج ہے۔
گزشتہ روز دوران سماعت پولیس نے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں مسجد پر حملہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی