3 ایڈیشنل ججز

پشاور، 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی۔ یاد رہے کہ ان 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی بجائے مدمت ملازمت میں 6 مہینے کی توسیع جوڈیشل کمیشن کی جانب سے کی گئی ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی۔ ان 3 ایڈیشنل ججز میں جسٹس خورشید اقبال، جسٹس شاہد خان اور جسٹس فضل سبحان شامل ہیں۔
جوڈیشل کمیشن نے مستقلی کی بجائے تینوں ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی ہے۔

مزید پڑھیں:  مہمند، خیبر اور جنوبی وزیرستان میں ڈی پی او آفس بند، خاصہ دار فورس کا احتجاج جاری