محکمہ صحت

بدعنوانی الزام،محکمہ صحت کے 5افسروں کے خلاف تحقیقات

ویب ڈیسک: مختلف طبی سامان کی خریداری وغیرہ میں مبینہ بدعنوانی کے الزامات پر محکمہ صحت کے پانچ افسران کیخلاف قومی احتساب بیورو نے جاری انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کرتے ہوئے محکمہ صحت سے تمام ریکارڈطلب کر لیاہے.
جبکہ مذکورہ افسران سے تفتیش کا سلسلہ بھی شروع کردیاگیاہے جس کیلئے انہیں نوٹس جاری کئے گئے ہیں.
واضح رہے کہ محکمہ صحت میں مختلف منصوبوںمیں طبی سامان وغیرہ کی پروکیورمنٹ میں مبینہ کرپشن سے متعلق شکایات پرانکوائری چل رہی تھی،
جس میں نیب کی ٹیم نے ریکارڈکی چھان بین کے دوران متعلقہ منصوبوں سے وابستہ مختلف ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کئے تھے.
بدعنوانی کے مبینہ الزامات کی ابتدائی تصدیق کے بعد نیب نے اس کو مزید چھان بین کیلئے انوسٹی گیشن میں تبدیل کردیاہے.
محکمہ صحت کے ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اختیارکیاہے کہ قومی احتساب بیورو یانیب نے بدعنوانی کے الزامات کی چھان بین کی انوسٹی گیشن کیلئے سابق ڈائریکٹرفاٹاہیلتھ سروسز،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ،سابق پلاننگ آفیسر ہیلتھ،سابق کوارڈی نیٹر اورسابق ڈائریکٹر ایڈمن کو2جنوری کو طلب کیاگیاتھا.
انہیں سیکرٹری صحت کے توسط سے نیب میں پیشی کیلئے نوٹس جاری کئے گئے تھے ان تمام افراد کو انکوائری کے دوران بھی طلب کیا گیا تھا،
جن میں سے بعض نے پیشی نہیں کی تھی انوسٹی گیشن کے مرحلے پر مذکورہ افسران سے کرپشن کے الزامات سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کی خبریں بے بنیاد ہیں ،بلوچستان حکومت