توشہ خانہ کیس، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔
دوران سماعت سابق وزیراعظم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق فرد جرم کی کارروائی کیلئے 6 جنوری کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ اسی دن توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ سکینڈل میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ ہو گا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور نے رکاوٹ بنے ٹرک کا شیشہ توڑ دیا