تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ

تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ 107 اوورز میں ختم

ویب ڈیسک: کیپ ٹاؤن میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا ٹیسٹ تاریخ کا مختصر ترین ٹیسٹ میچ بن گیا۔
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ صرف 107 اوورز میں ختم ہوگیا۔
دو دن جاری رہنے والا یہ میچ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا مختصر ترین میچ بن گیا ہے۔
قبل ازیں 1932 میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹیسٹ 656 گیندوں (109.2 اوورز) میں ختم ہوا تھا۔
بھارت نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر دو میچوں کی سیریز برابر کر دی۔
واضح رہے جنوبی افریقا نے سنچورین میں پہلا ٹیسٹ اننگز اور 32 رنز سے جیتا تھا۔

مزید پڑھیں:  13امتحانی مراکز پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ، 42ہزار طلبہ شریک