غلام علی

پشاور، الیکشن التواء انتخاب لڑنے والوں کا ہی مطالبہ ہے، غلام علی

ویب ڈیسک: گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ جمہوری نظام میں ہر ایک کی اپنی رائے ہوتی ہے۔ کل ایک معزز رکن نے امن و امان کے حوالے سے سینٹ میں اپنی رائے دی ہے لیکن انتخابات کے انعقاد یا التواء کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔
حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ انتخابات کا انعقاد ضروری ہے لیکن امن و امان کا مسئلہ ہے، اگر امن و امان کا مسئلہ ہے تو وفاق اور دیگر ادارے مل بیٹھ کر ایسا ماحول بنائیں کہ عوام انتخابات میں حصہ لے سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹر اور امیدوار کو پرامان ماحول کی فراہمی بہت ضروری ہے، انتخابی عمل کو متاثر کرنے میں سردی کی شدت نے اضافہ ہونا بھی ہے۔
دورہ پریس کلب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ الیکشن التوا خود انتخابات میں حصہ لینے والوں کا ہی مطالبہ ہے۔ ابھی تو انتخابی ماحول بھی نظر نہیں آرہا لیکن ہماری خواہش ہے کہ پرامن انتخابات ہوں۔
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ ایک منتخب حکومت کو آکر اپنا کام شروع کرنا چاہیے۔
حاجی غلام علی نے یہ باتیں پشاور پریس کلب کے دورہ کے موقع پر کیں۔ یاد رہے کہ انہوں نے پریس کلب کی منتخب کابینہ کو مبارکباد دینے کے موقع پر کہا کہ میں نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دینے آیا ہوں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کینگروز سکواڈ کا اعلان، مچل مارش کپتان مقرر