رافیل نڈال انجری کے باعث آسٹریلین اوپن سے باہرہوگئے

ویب ڈیسک :دنیائے ٹینس کے سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال آسٹریلین اوپن سے باہر ہوگئے۔
اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال کی برسبین انٹرنیشنل ایونٹ سے ایک سال بعد انٹرنیشنیل ٹینس میں واپسی ہوئی لیکن کوارٹر فائنل میں نڈال کو نہ صرف آسٹریلین کھلاڑی کے ہاتھوں شکست ہوئی بلکہ وہ دوبارہ کولہے کی انجری کا شکار بھی ہو گئے۔
رافیل نڈال انجری کا علاج کروانے واپس اسپین لوٹ رہے ہیں جس کے باعث وہ اتوار سے شروع ہونے والے آسٹریلین اوپن ٹینس میں شرکت سے محروم رہیں گے۔
نڈال نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا کہ برسبین میں اپنے آخری میچ کے دوران مجھے پٹھوں میں ایک تکلیف ہوئی تھی جس نے مجھے پریشان کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ آسٹریلین اوپن کیلئے فٹ نہیں ہیں اور علاج کے لیے دوبارہ اسپین جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ماتحت عدلیہ میں ججز تعیناتی کیلئے حکومت کو 3ہفتے کی مہلت