غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، ہسپتال پر ڈورن حملہ، 8 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے، اس دوران 23 ہزار کے قریب فلسطینی شہید جبکہ 60 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔ شہری علاقوں پر بمباری کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی گھروں سے بھی محروم ہو چکے ہیں اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ کے لوگوں کی پناہ گاہیں بھی تباہ کر دی گئی ہِیں۔
ذرائع کے مطابق غزہ کے مرکزی علاقے دیرالبلاح میں الاقصیٰ شہدا ہسپتال پر ڈرون حملے میں کئی بڑی تعداد میں شہادتوں کا خدشہ ہے۔ ان میں زیرعلاج مریضوں کے ساتھ ساتھ ہسپتال کا عملہ بھی شامل ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے اسرائیلی حملے میں اب تک 8 فلسطینیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے 600 سے زائد مریضوں اور طبی عملے کے لاپتا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے علاقے دیر البلاح میں الاقصٰی شہدا ہسپتال پر اسرائیلی حملے کے بعد مریضوں اور طبی عملے کے 600 سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں کوششوں کے باوجود تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات نہ مل سکیں۔
ڈبلیو ایچ او نے اپنے بیان میں مزید بتایا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے چوتھی مرتبہ ہسپتالوں کا اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا ہے۔
سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم کے مطابق غزہ میں بھاری بمباری، نقل و حرکت کی پابندی اور رابطوں میں خلل نے ہمارے لیے طبی ساز و سامان پہنچانا تقریباً ناممکن بنا دیا ہے۔ حالانکہ وہاں ادویات اور دیگر طبی ساز و سامان کی اشد ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کے تاریخی ورثے کو تباہ کر دیا، غزہ میں 2 سو سے زائد مساجد،گرجا گھرعجائب گھر اور اولڈ ہومز مسمار کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب مانگ لیا