پشاور، انسداد پولیو مہم شروع، 18 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

ویب ڈیسک: ضلع پشاور میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازہو گیا ہے۔ کمشنر پشاور محمد ذبیر نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر کمشنر پشاورڈویژن کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم ڈویژن کے 286 یونین کونسلوں میں چلائی جا رہی ہے، جس میں پشاور کی 103، نوشہرہ، خیبر کی 52، 52، چارسدہ کی 50 اور ضلع مہمند کی 29 یونین کونسلز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق انسداد پولیو مہم کے دوران مجموعی طورپر 18 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
کمشنر پشاورڈویژں محمد ذبیر کا کہنا تھا کہ مہم کے لیے 6 ہزار 285 موبائل اور 380 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے بتایا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے 15885 سیکورٹی اہلکار پولیو ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ قومی انسداد پولیو مہم کے لئے 395 فکس پوائنٹس جبکہ 380 ٹرانزٹس پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے پختون روایات کے تحت بذریعہ جرگہ انکاری والدین کو قائل کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے انکاری والدین میں بتدریج کمی آرہی ہے اور مربوط کوششوں کی بدولت قبائلی ضلع مہمند میں انکاری والدین کی تعداد اب صفر ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پرانے ہیں، انکوائری جاری ہے، فیصل ترکئی