پشاور، باجوڑ دھماکے کے مزید 2 زخمی چل بسے، تعداد 7 ہو گئی

ویب ڈیسک: باجوڑ دھماکہ کے 2 مزید زخمی جاں بحق ہو گئے، اس کے بعد مجموعی شہداء کی تعداد 7 ہو گئی، فضا دوسرے روز بھی سوگوار ۔ باجوڑ میں پولیس وین پر ہونے والے بم حملہ کے نتیجے میں 11 زخمیوں کو پشاور کے تدریسی ہسپتال ایل آر ایچ لایا گیا۔
ہسپتال ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایل آر ایچ میں باجوڑ دھماکے کے 9 زخمی اس وقت زیر علاج ہیں جبکہ لائے گئے مجموعی طور پر 11 زخمیوں میں سے 2 زخمی جاں بحق ہو گئے۔
ایل آر ایچ ترجمان کا کہنا ہے کہ باجوڑ دھماکے کے زخمیوں میں سے کئی کے بڑے آپریشنز کئے گئے۔ ان کا علاج جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ کے علاقے بیلوٹ فرش میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے ٹرک کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں‌5 کل جاں‌بحق ہو گئے تھے جبکہ آج 2 مزید زخمی جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے ہماری کوششیں رنگ لے آئیں، شہباز شریف