چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے متعلق بیان، ایمل ولی کو نوٹس جاری

ویب ڈیسک: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے متعلق بیان پر اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی کیخلاف توہین عدالت کیس داءر کر کے انہیں نوٹس جاری کر دیا گیا۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس ابراہیم خان نے کی، دوران سماعت عامر ایڈووکیٹ کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی نے چیف جسٹس کے خلاف بیان دیا، فضل محمد خان کے وکیل نے عدالت میں ایمل ولی کا بیان پڑھ کر سنایا۔ وکیل کے مطابق ایمل ولی نے کہا کہ چیف جسٹس ملگری وکیلان کا حصہ رہے ہیں۔
اس پر چیف جسٹس ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ ملگری وکیل کون ہے، انکی کوئی پارٹی نہیں۔ وکیل درخواستگزار کا کہنا تھا کہ جی بالکل انکی پارٹی ہے۔
چیف جسٹس ابراہیم خان نے ریمارکس دیئے کہ یہ دیکھ لیں اگر میں ملگری وکیلان کا حصہ رہا ہوں تو یہ پھر اپنے ہی وکیل کو دھمکی دے رہے۔ بیان سے تو لگتا ہے کہ وہ وکلاء پر زیادہ ہنسا ہے۔
چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ ایمل ولی 30 سال قبل میری وکالت کے دوران سیاسی وابستگی کی بات کررہے ہیں اس وقت تو ایمل ولی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔
بعد ازاں ایمل ولی کو نوٹس جاری کر کے 11جنوری تک سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں فریقین کے مابین فائرنگ ،دو افراد جاں بحق ہوگئے