ڈّمیسائل بنانا اب ہوا آسان، ای ڈومیسائل نظام متعارف

ویب ڈیسک: سرکاری دفاتر کے چکر لگانے اور وقت کی کمی کے باعث تاخیر کا شکار ہونے والے ڈومیسائل کے منتظر لوگوں کیلئے خوشخبری، ای ڈومیسائل نظام سے اب گھر بیٹھے ڈومیسائل بنائیں۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختو خوا کی حکومت نے صوبے کے مختلف اضلاع میں عوام کی سہولت کے پیش نظر ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کا آن لائن نظام متعارف کرادیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای ڈومیسائل نظام کے تحت اب کوئی بھی شہری گھر بیٹھے موبائل یا کمپیوٹر پر مخصوص ویب سائٹ پر جا کر ڈومیسائل کے لیے درخواست دے گا اور مطلوبہ دستاویزات منسلک کرے گا۔
اس لنک پر جانے کے بعد درخواست گزار نادرا جا کر اپنے فنگر پرنٹس دے گا اور یوں حکومت کے پاس درخواست گزار کا ڈیٹا محفوظ ہوجائے گا۔
حکومت کو ویلیج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر شہریوں کے تمام کوائف دستیاب ہوں گے ، ای ڈومیسائل نظام کے تحت شہریوں نے گھر کی دہلیز پر ڈومیسائل ملنے کی سہولت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا پری بجٹ اجلاس 13 مئی کو بلائے جانے کا امکان