پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، وکلاء کی ہڑتال شروع

ویب ڈیسک: پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کے واقعہ کےبعد وکلاء نے آج سے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں ہونیوالی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کے بعد پشاور سمیت 11 اضلاع میں وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
ہڑتال کے حوالے سے پشاور بار کونسل کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے سامنے فائرنگ افسوس ناک ہے۔ پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدر اشفاق خلیل کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پولیس اہلکاروں کی غفلت کا نتیجہ ہے، پولیس سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا .

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی