لاپتہ افراد

لاپتہ افراد کے سب سے زیادہ کیسز خیبرپختونخوا سے رپورٹ

ویب ڈیسک: کمیشن کی رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کے سب سے زیادہ کیسز کے پی سے رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن نے تفصیلات اٹارنی جنرل کو جمع کرا دیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کے سب سے زیادہ 3485 کیسز خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے۔
بلوچستان سے 2752 شہریوں کی جبری گمشدگی کے کیسز موصول ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا سے شہریوں کے لاپتہ ہونے کی وجہ شرپسندی اور ڈرون حملوں میں ہلاکتیں ہیں۔
جنگی حالت پر فیملی کو بتائے بغیر بیرون ملک ہونا بھی جبری گمشدگی کیسز کی وجہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کو پیش کرنے کیلئے 744 پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔
جس میں صرف 52 پر عمل ہوا، جبکہ 692 پروڈکشن آرڈرز پر متعلقہ حکام نے عمل نہیں کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پروڈکشن آرڈرز پر نظرثانی کیلَئے پولیس اور حساس اداروں نے 182 درخواستیں دیں۔
عمل درآمد نہ ہونیوالے پروڈکشن آرڈرز میں سے 503 خیبر پختونخوا سے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2011 سے دسمبر 2023 تک 4413 لاپتہ افراد گھروں کو واپس پہنچے۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آرکی تاجر دوست سکیم ناکام ،رجسٹریشن نہ ہونےکےبرابر