انٹر ریجنل والی بال چمپئن شپ وٹیلنٹ ہنٹ اختتام پذیر

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا حکومت اور پا ک فوج کی جانب سے پانچ روزہ انٹر ریجنل والی بال چمپئن شپ وٹیلنٹ ہنٹ اختتام پذیر ہو گیا ۔
ایونٹ میں خیبرپختونخوا کی مختلف علاقائی 8 ٹیموں نے شرکت کی۔
مقابلوں کی اختتامی تقریب میں کمانڈر پشاور کور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات مہمان خصوصی تھے۔
سنسنی خیز مقابلے میں پشاور کی ٹیم نے بنوں کی ٹیم کو ۳-۲ سے شکست دی۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ٹاکرے کا مقابلہ کیا اور بہترین میچ نے شائقین کے دل جیت لیں۔
مہمان خصوصی نے کھیل کے اختتام پر جیتنے والی اور رنراپ ٹیموں کو کیش انعامات ، میڈلز اور ٹرافی دی۔
مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بیس کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے تین ٹیمیں انڈر 16، انڈر 18 اور انڈر 21 میں بھیجا جائے گا
منتخب کھلاڑیوں کو پاکستان آرمی کی طرف سے ماہانہ 45 ہزار روپے چھ ماہ تک دیئے جائینگے جبکہ کیمپ کے بعد نیشنل چمپئن شپ تک ماہانہ پندرہ ہزار روپے دیئے جائینگے۔
شرکاءنے خیبر پختونخوا حکومت اورپاک فوج کی جانب سے اقدامات کو ایک صحت مند معاشرے کی جانب یقینا اہم پیش رفت قرار دیا۔جس سے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے بہترین مواقع فراہم ہونگے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانےکیلئے کوشاں ہیں، پاکستانی سفیر