انتخابات سیکورٹی پلان، ای پولیسنگ اور سیف الیکشن ایپ متعارف

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں تیاریاں حتمی مراھل میں داخل ہونے جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا پولیس نے ای پولیسنگ اور سیف الیکشن ایپ متعارف کرا دیں۔
ڈی آئی جی آئی ٹی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ای پولیسنگ ایپ میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھرسے ملزمان کا ڈیٹا شامل ہوگا۔ اس سے مجرمان کی فوری شناخت اور گاڑیوں کی شناخت میں آسانی رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ ای سیف الیکشن ایپ کا مقصد 8 فروری کو ہونےوالے عام انتخابات کے دوران تمام ترانتظامات پر مبنی سیکورٹی پلان کو محفوظ بنانا ہے جبکہ ای پولیس پوسٹ کا بنیادی مقصدعوام کو درپیش مسائل ومشکلات کو دور کرنا ہے۔
ان ایپس کےحوالے سے ڈی ائی جی آئی ٹی نے مزید بتایا کہ ای پولیسنگ ایپ کی رسائی چیک پوسٹوں پرقائم مامور اہلکاروں کو بھی ہوگی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے سلسلے میں ملزموں کی گرفتاری میں آسانی رہے۔
یاد رہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے خیبرپختونخوا پولیس نے ای پولیسنگ اور سیف الیکشن ایپس متعارف کرا دیں.

مزید پڑھیں:  یو اے ای میں مزید بارشوں کی پشگوئی، شہریوں کو محتوط رہنے کی ہدایت