میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹرویز بند، فلائیٹ شیڈول متاثر

ویب ڈیسک: موسم سرما میں ملک بھر میں شدید دھند کا راج برقرار ہے جس کےباعث مختلف مقامات پر موٹرویز بند ہونے جبکہ اس سے فلائیٹ شیڈول بھِ متاثر رہا۔
ذرائع کےمطابق شدید دھند کی وجہ سے پشاور اسلام آباد موٹروے کو صوابی سے رشکئی اور پشاور ٹول پلازہ، ایم 2 کو بلکسر سے کوٹ مومن، ٹھوکر نیاز بیگ سے پنڈی بھٹیاں، ایم 3 کو فیض پور انٹرچینج سے درخانہ انٹرچینج تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ فلائیٹ آپریشن بھی متاثر رہا اور کئی پروازیں گراونڈ رہیں۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا پر وائرل پرچے پرانے ہیں، انکوائری جاری ہے، فیصل ترکئی