اپنی زندگی کا خاتمہ

چارسدہ میں نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

ویب ڈیسک :چارسدہ میں نوجوان نے خود کو گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
واقعات کے مطابق چارسدہ کے علاقہ اسلام آباد کورونہ کے رہائشی نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بناءپر خود پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جان کی بازی ہار گیا ۔
متوفی عدنان علی نجی سکول میں نویں جماعت کا طالب علم تھا۔
سٹی تھانہ چارسدہ پولیس نے خودکشی کی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدنوں کو مبارکباد