استعفیٰ منظور

صدر عارف علوی نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ منظور کرلیا

ویب ڈیسک :صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اعجاز الاحسن کا استعفیٰ وزیراعظم کی ایڈوائس پر منظور کرلیا۔
سینئر ترین جج جسٹس اعجازالاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوایا تھا جس کی ایوان صدر نے موصول ہونے کی تصدیق کی تھی، جسٹس اعجازالاحسن نے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔
سپریم کورٹ کے اگلے چیف جسٹس کیلئے جسٹس اعجازالاحسن کا نام سب سے اوپر تھا اور انہوں نے اکتوبر میں چیف جسٹس بننا تھا۔
جسٹس اعجازالاحسن نے مظاہر علی نقوی کیخلاف کونسل کارروائی سے اختلاف کیا تھا، انہوں نے جسٹس مظاہر نقوی پر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا، جسٹس اعجازالاحسن نوازشریف کیخلاف پانامہ کیس میں مانیٹرنگ جج بھی رہے تھے۔
واضح رہے کہ جسٹس اعجازالاحسن مستعفی نہ ہوتے تو 26 اکتوبر 2024ءکو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھانا تھا، ان کے مستعفی ہونے کے بعد جسٹس سید منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس پاکستان مدت میں ایک سال کا اضافہ ہو گیا، جسٹس منصور علی شاہ 26 اکتوبر 2024ءکو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 40 فلسطینی شہید