اقدام چیلنج کردیا

عمران خان نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے حلقہ این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے وکلا کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر اور ایپلٹ ٹریبونل نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے ، عدالت کاغذات نامزدگی منظور کر کے الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

مزید پڑھیں:  نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد