افغان دہشت گرد ملوث

پاکستان میں دہشت گردی واقعات میں افغان دہشت گرد ملوث

ویب ڈیسک :پاکستان میں حالیہ ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں افغان دہشتگردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے پاکستان میں دہشتگردی کی لہر میں تیزی آئی ہے جس میں ٹی ٹی پی جیسے دہشتگرد نیٹ ورک کو افغان دہشتگردوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں پاکستان میں ہونے والے 24 خودکش حملہ آوروں میں سے 14 افغانی حملہ آور تھے‘12 مئی 2023 کو مسلم باغ میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں 5 ٹی ٹی افغانی دہشتگرد ملوث تھے۔
12 جولائی 2023 کو ژوب کینٹ پر ہونے والے دہشتگردوں کے بزدلانہ وار میں 5 میں سے 3 افغانی دہشتگرد شامل تھے اس کے علاوہ 30 جنوری 2023، پولیس لائنز پشاور اور 29 ستمبر 2023 کوہنگو میں خودکش حملہ آوروں کا تعلق بھی افغانستان سے تھا۔
پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے افغان دہشتگردوں کے خلاف موثر حکمت عملی پر عمل درآمد شروع کر چکے ہیں
عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ افغان دہشتگردوں کی سرگرمیوں کس روکنے میں پاکستان کی مدد کرے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، ملزم کی فائرنگ سے 4 پولیس افسران ہلاک