انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15 سیاسی جماعتوں کےانٹرا پارٹی انتخابات کامحفوظ فیصلہ سنایا ۔
الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کردیا جب کہ جمعیت علمائے اسلام نورانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔
ڈی لسٹ کی گئی جماعتوں میں آل پاکستان مینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان اور بہاولپور نیشنل عوامی پارٹی شامل ہیں۔
سب کا پاکستان، نیشنل پیس کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ اور پاکستان امن پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی، پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اور نظام مصطفیٰ پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کردیا۔

مزید پڑھیں:  آٹا مزید سستا، 300 روپے کی کمی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا