مہنگائی کی شرح

مہنگائی کی شرح مزید بڑھ گئی:21اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک : نئے سال 2024 کے دوسرے ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح مزید بڑھ گئی ‘ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں1.36 فیصد اضافہ ‘سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بھی44.2 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ایک ہفتے کے دوران 21 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایاگیاہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، چکن، انڈے، پیاز، ماچس اور دالوں سمیت کئی اشیاءمہنگی ہوئیں، جن میں ٹماٹرکی قیمت میں15.63 فیصد، چکن کی قیمت میں6.42 فیصد،انڈوں کی قیمت میں4.31فیصد، دال ماش کی قیمت میں0.83، دال چنا کی قیمت میں2.11 فیصد، پیاز کی قیمت میں8.94فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں2.29فیصد اور ماچس کی قیمت میں2.56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایک ہفتے کے دوران آلو کی قیمت میں5.92 فیصد، دال مونگ قیمت میں 0.06 فیصد، کھانے پکانے کے تیل کی قیمتوں میں 0.17 فیصد جبکہ ویجیٹیبل گھی کی قیمتوں میں0.29 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں0.26فیصد، لہسن کی قیمت میں0.13 فیصد اور چینی کی قیمتو میں0.43 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان