یمن کیخلاف امریکی اور برطانوی

حماس کی یمن کیخلاف امریکی اور برطانوی جارحیت کی شدید مذمت

ویب ڈیسک: حماس نے یمن کیخلاف امریکی اور برطانوی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہراتے ہیں۔
حماس کی جانب سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگ میں فلسطینی عوام کیساتھ کھڑے ہونے پر یمن اور اس کے عوام کی قدر کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ جمعرات کی شب امریکا اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کیخلاف نیا محاذ کھول دیا۔
یمن کی فوج کا کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی جانب سے یمن میں 73 مقامات پر حملے کیے گئے ہیں جن میں 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے نفاذ کیخلاف شٹر ڈاؤن کا اعلان