ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 61,227تک پہنچ گئی،جاں بحق والے افراد کی تعداد 1260تک پہنچ گئی

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 61,227تک پہنچ گئی، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2076 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 1260تک پہنچ گئی،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 36نئی اموات سامنے آئیں.

مزید پڑھیں:  ہم سرکاری املاک، اپنے اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطا تارڑ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 22,037تک پہنچ گئی،سندھ میں 24,206کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے،خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 8483اور اسلام آباد میں 2015ہوگئی،
بلوچستان میں 3616گلگت بلتستان میں 651 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 219ہوگئی،مُلک بھر میں اب تک 20,231مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے.

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں‌ عملہ سمیت جاں بحق

اب تک 508,086افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 8,687 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے.