سردی کا 50 سالہ ریکارڈ

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ویب ڈیسک: کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
ایڈمنٹن میں منفی 42 ڈگری درجہ حرارت ہے جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ منفی 53 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سخت ترین موسم اور شدید برف باری کی وجہ سے سینکڑوں فلائٹس متاثر ہوچکی ہیں۔
البرٹا ایسوسی ایشن کو صرف 3 روز میں 10 ہزار سے زائد سڑکوں پر گاڑیوں کی مدد کیلئے کالز موصول ہوئیں۔
محکمہ موسمیات کینیڈا نے شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایات کی ہیں اور خبردار کیا ہے کہ صرف چند منٹوں میں انسانی جلد متاثر ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی