سینیٹر فلک ناز

پی ٹی آئی کی سینیٹر فلک ناز کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر فلک ناز کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ۔
سینیٹر فلک ناز پرواز نمبر ای کے 615 کے ذریعے دبئی کے راستے برطانیہ جانے کے لیے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں جن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں دیگر سینیٹرز کے ہمراہ وفد کے ساتھ پروگرام میں شرکت کرنا تھی تاہم امیگریشن حکام نے انھیں کلیئرنس نہ دی اور سفر سے روک دیا۔
حکام نے آگاہ کیا کہ نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے وہ سفر نہیں کر سکتیں جس پر سینیٹر فلک ناز نے سینیٹ سیکریٹریٹ اور متعلقہ حکام سے رابطے کرنے کی کوشش کی لیکن رسپانس نہ ملنے پر واپس اسلام آباد روانہ ہوگئیں۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد اسرائیل کی کارروائیاں جاری، مزید 28 فلسطینی شہید