بی آر ٹی انفراسٹرکچر

پشاور‘ بی آر ٹی انفراسٹرکچرپر مفت تشہیر کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ویب ڈیسک :پشاور میں بی آر ٹی انفراسٹرکچرپر مفت تشہیرکرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ۔
ٹرانس پشاور نے سیاسی جماعتوں کو اشتہارات چلانے کے لیے متعلقہ ایڈور ٹائزنگ ایجنسی سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔
ٹرانس پشاور کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے اشتہارات چسپاں کیے جارہے ہیں جبکہ بی آرٹی کی دیواروں، فلائی اوور اورپلرزپربغیراجازت اشتہارات چسپاں کرنا منع ہے۔
ٹرانس پشاور کے مطابق تشہیر کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  گندم بحران کے ذمہ داران پنجاب اور وفاق میں اعلی عہدوں پر فائز ہیں