قحط کے خطرے سے دوچار

غزہ میں 2۔2 ملین افراد قحط کے خطرے سے دوچار ہیں، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں 22 لاکھ افراد قحط کے خطرے سے دوچار ہیں۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور کے مطابق غزہ میں 2.2 ملین افراد
یعنی تقریباً پوری آبادی قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔
بیان میں‌کہا گیا ہے کہ 3 لاکھ 78 ہزار افراد کو غذائی تحفظ کی درجہ بندی کے پیمانے کے مطابق 5 ویں درجے کی فاقہ کشی کا سامنا ہے جو کہ بہت خطرناک ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں 9 لاکھ 39 ہزار افراد چوتھے درجے کی فاقہ کشی سے دو چار ہیں جسے ہنگامی سطح کہا جاتا ہے۔
ادارے کی جانب سے اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ میں 19 لاکھ افراد بے گھر ہوئے اور ان میں سے زیادہ ترغیرمعیاری کیمپوں میں مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں:  پرانے سعودی طیاروں کی بذریعہ ٹرک منتقلی توجہ کا مرکز بن گئی