ڈالر کی قیمت

ڈالر کی قیمت پھر کم ہوگئی، روپیہ مستحکم

ویب ڈیسک: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آج جمعرات کے دن کاروبار کے آغاز کے کچھ دیر بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہونے کے بعد ڈالر 279.60 روپے پر آگیا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوکر 280 روپے 10 پیسے کا ہوا تھا۔ انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے کم ہوکر 280 روپے 73 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 33 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 92 پیسے کا ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی میں کوئی فریق بھی دلچسپی نہیں رکھتا، گوتریس