تین ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت

صدرمملکت نے پشاورہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججزکی مدت ملازمت میں توسیع دیدی

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی۔
ایوان صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق صدر مملکت نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے ججز جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس خورشید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
وزارت قانون کے مطابق تینوں ججز کی مدت ملازمت میں توسیع جوڈیشل کمیشن کے فیصلے تک کی گئی ہے۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے تینوں ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم افراد کا کنگر پل چوکی پر حملہ، جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار