الیکشن 2024ء، پی ٹی آئی پالیمنٹیرین نے امیدواروں کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہو گئی ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین نے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کااعلان کردیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کی جانب سے 73 صوبائی اور 17 قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے منتخب امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
پارٹی ذرائع کی جانب سے جاری ہونیوالی فہرست کے مطابق چیئرمین پی ٹی ائی پی پرویزخٹک نوشہرہ کے ایک قومی اور دو صوبائی حلقوں پر الیکشن لڑینگے۔
سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کےوائس چئیرمین محمود خان سوات سے ایک قومی اور ایک صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔
پارٹی سربراہان کے علاوہ پرویز خٹک کا بیتا ابراہیم خٹک دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر قسمت آزمائی کرینگے۔

مزید پڑھیں:  حماس سربراہ یحییٰ سنوار سے متعلق اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا قرار