قاتل گرفتار

صوابی، پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما ءکے قاتل گرفتار، اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک: ضلع صوابی میں پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء کے قتل کا معمہ حل، قاتل گرفتار، معاملہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ نکلا.
ذرائع کے مطابق ضلع صوابی میں 11 جنوری کو دن دیہاڑے پی ٹی آئی کے عہدیدار شاہ خالد کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ اس کے بعد ملزمان فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے تھے۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ صوابی پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کر کےدو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دوران تلاشی 2 عدد پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔
اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن خانخیل خان نے دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے اپنے اقبالی بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ شاہ خالد نے ہمارے بھائی کو قتل کیا تھا اس لئے ان پر فائرنگ کی۔
یاد رہے کہ صوابی پولیس نے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما کا قاتل گرفتار کر لیا جبکہ اس نے دوران تفتیش اقبال جرم بھی کر لیا.

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم داخل، الرٹ جاری